پیرو میں مسافر بس کو حادثہ، 24 مسافر ہلاک
1 min read
ویب ڈیسک: جنوبی امریکی شہر پیرو میں مسافر بس 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس سے 24 مسافر ہلاک جبکہ 35 زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیرو کے جنوب مشرق میں پہاڑی علاقے میں مسافر بس کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر 5 سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں 24 سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 35 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بس حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔