October 4, 2023

NEEWS BEEM

INFO ZONE WITH ZEE

طویل خشک سالی کےبعد بارش، مرجھائے چہرے کھل اٹھے

1 min read


ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں طویل خشک سالی کے بعد بارش سے موسم خوشگور ہو گیا، جل تھل سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ ذرائع کے مطابق خیبر، لکی مروت سمیت کئی اضلاع میں بارش ہوئی۔ جمرود میں بھی طویل خشک سالی و شدید گرمی کے بعد باران رحمت کے برسنے سے کئی مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے۔ ذرائع کے مطابق بارش کی رم جھم سے جمرود میں موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی آئی لیکن روایتی انداز میں بارش کے ساتھ ہی واپڈا والوں کی مہربانیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، لکی مروت میں بجلی بارش کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی غائب ہو گئی۔
ضلع لکی مروت سرائے نورنگ اور گردونواح میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو دیا نیا رخ، موسم بھی ہو گیا اس سے خوشگوار۔ ضلع بھر میں ہونیوالی بارش سے جاری گرمی کی شدید لہر کا زورٹوٹ گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *