October 4, 2023

NEEWS BEEM

INFO ZONE WITH ZEE

شیخ رشید کی بھتیجے سمیت گرفتاری پر فریقین سے جواب طلب

1 min read


ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے کی گرفتاری پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
سابق وزیر داخلہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں جسٹس صداقت علی خان نے کی، دوران سماعت وکیل درخواست گزار سردار عبدالرازق نے کہا کہ شیخ رشید احمد کو ان کے بھتیجے اور سٹاف ممبر سمیت راولپنڈی پولیس اور سفید کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغوا کیا جبکہ اس واقعہ کے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا، شیخ رشید احمد کو کسی عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا۔
عدالت نے شیخ رشید احمد، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور سٹاف ممبر عمران کی بازیابی پر فریقین سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، آر پی او راولپنڈی، سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن سے 3 دن میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *