شاہین اور انشا آفریدی کی شادی کی تقریبات شروع
1 min read
ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں ہوئی جبکہ شادی کی تقریب بھی آج کراچی میں ہی ہوگی.
ان کے ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گٸی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی مہندی کی یہ تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شرکت کی.
تقریب میں شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کو ایک ساتھ کھانا کھاتے اور گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ مہندی کی تقریب میں رشتے داروں، قریبی دوستوں اور مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی۔